نئی دہلی26جنوری(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) سابق صدر پرنب مکھرجی نے ملک کے باشندوں سے آئین میں موجود انصاف، آزادی، مساوات اور بھائی چارے کے بنیادی اصولوں کے تحفظ کی کوشش کا اعلان کیا ہے۔ مکھرجی کو جمعہ کو ملک کی اعلی ترین شہری اعزاز بھارت رتن دیے جانے کا اعلان کیا گیا تھا۔ملک کے 70 ویں یوم جمہوریہ کے موقع پر ملک کے با شندوں کو مبارکباد دیتے ہوئے انہوں نے ان سے آئین کے اصول پر چلنے کے اپنے عزم کو مضبوط کرنے کی اپیل کی۔ انہوں نے ٹوئٹر کے ذریعہ کہا کہ :’ بھارتی جمہوریت 70 سال کی ہوگئی ، میں نے بھارت اور بیرون ملک آباد ہر بھارتی شہری کو یوم جمہوریہ کی مبارک دیتا ہوں۔ اس عظیم جمہوری ملک کی بنیاد ہمارے ہندوستانی آئین اور ملکی تعمیر میں رکھی گئی تھی۔ مکھرجی نے مشرق دہلی میں واقع اپنی رہائش گاہ پر قومی پرچم لہرایا اور وہاں تعینات سی آر پی ایف کی ایک ٹکڑی کی سلامی لی۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے ملک کی تعمیرنے اس سلسلے میں ہماری رہنمائی کی ہے۔اس یوم جمہوریہ پر ہم آئین کے اصول و ضوابط پر چلنے کے اپنے عزم کو مضبوط کریں۔ حکومت نے جمعہ کو سابق صدر مکھرجی، مشہور موسیقار۔گلوکار بھوپین ہزاریکااور آر ایس ایس سے منسلک لیڈر اور سماجی کارکن نا نا دیشمکھ کو ملک کا سب سے اعلی شہری اعزاز ’بھارت رتن‘ دینے کا اعلان کیا تھا۔